ہائیرونوموس بوش ہر دور کے لحاظ سے ممتاز ترین اور ایک حقیقی مصور تھا۔ اس کے فن پارے پانچ سو سال قبل تخلیق کیے گئے تھے لیکن آج بھی حیران کن طور پر جدید سرئیلزم کا شاہکار لگتے ہیں۔ یہ ایک ایسی پریشان حال دنیا کا آرٹ ہے جو کہ متضاد رجحانات ]کی کھینچا تانی[ کے باعث نُچی پھٹی پڑی ہے، ایک ایسی دنیا جہاں سے عقل کا چراغ گُل کر دیا گیا ہے اور جہاں درندگی کی خونخوار جبلتیں بازی جیت چکی ہیں۔ ایک دہشت، تشدد اور وباؤں سے بھری دنیا، جاگتی آنکھوں سے دیکھا جانے والا ایک بھیانک سپنا۔ مختصراً۔۔۔ایک ایسی دنیا جو کہ بالکل ہماری آج کی دنیا جیسی ہے، خاص طور پر موجودہ وباء کے جیسی۔ ایلن ووڈزؔ نے ہائیرونوموس بوشؔ کا تاریخی مادی نکتہ نظر سے جائزہ لیا ہے جو کہ پہلی مرتبہ 23 دسمبر 2010ء کو شائع ہو ا
...