اٹلی: دھات کی صنعت میں کام کرنے والے محنت کشوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور احتجاج

اٹلی کے شہر موڈینا میں عالمی مارکسی رجحان کے کامریڈز نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی میں اور خاص طور پر فلسطین کی ٹریڈ یونین تنظیموں کی جانب سے اپیل کی حمایت میں FIOM نامی دھات کے کارخانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی یونین کے اندر کمپئین کا آغاز کیا۔ ہفتے کے اختتام پر دو ہزار محنت کشوں اور نوجوانوں نے، جن میں مہاجر اور مقامی باشندے بھی شامل تھے، ایک جاندار احتجاج کیا جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی فلسطین پر بمباری اور قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

انگریزی میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

FIOM نامی یونین کے کئی منتخب شدہ مزدور رہنماؤں نے انفرادی سطح پر بھی اور کمیٹیوں کی صورت میں بھی کامریڈز کی کمپیئن کی حمایت کی۔ کئی دوسری تنظیموں نے بھی اس اپیل کی حمایت کی۔ موڈینا کے صوبے میں FIAT کے پلانٹس کے ساتھ ساتھ Ferrari اور Maserati کے محنت کشوں نے بھی اس اپیل کی حمایت کی۔ یہ مظاہرہ ہفتے کے روز دوپہر 3 بجے موڈینا کے مرکز Largo Sant’Agostino میں منعقد کیا گیا اور ”فلسطین کو رہا کرو“ کے نعرہ لگاتے ہوئے مارچ کیا گیا۔

یہاں ہم اس اپیل کے متن اور اس کے لیے ہونے والے دستخطوں کے ساتھ اس مظاہرے کی ویڈیوز اور تصاویر شائع کر دیتے ہیں۔

فلسطین کے لیے ہونے والا مظاہرہ (بروز ہفتہ، 4 نومبر، Piazzale Sant’Agostino میں دوپہر 3 بجے)

گزشتہ کچھ ہفتوں سے پیرس سے امان تک، لندن سے رباط اور نیو یارک تک اور دور دراز علاقوں سمیت پوری دنیا کے اندر شہروں کی گلیوں میں لاکھوں نوجوان اور محنت کش غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں سراپا احتجاج ہیں۔

یہ ضروری ہے کہ موڈینا میں بھی اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لیے، غزہ پر ہونے والے حملے کے خلاف اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے قبضے کے خلاف احتجاج منظم کیا جائے۔

تمام تر موجودہ صورتحال کی ذمہ داری اسرائیلی (اور امریکی) سامراجیت کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے اور ہماری ہمدردی فلسطین کی ساری عوام کے ساتھ جڑی ہوئی ہے جو کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ایک طرف ایک طاقتور ریاست ہے جس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فوج موجود ہے۔ اور اس ریاست کی پشت پناہی کرنے والی اس کرہ ارض کی سب سے زیادہ مضبوط سامراجی طاقت یعنی امریکہ ہے۔ جبکہ دوسری طرف پسے ہوئے عوام ہیں، جو کافی کمزور ہیں، جو اسرائیل کی صیہونی ریاست کی جانب سے کئی دہائیوں پر محیط ذلت کا سامنا کر رہے ہیں اور جنہیں ان کے وطن میں رہنے کے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ اس لحاظ سے ہم مضبوطی کے ساتھ محکوم یعنی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کی اپنی خود مختاری حاصل کرنے کی جدوجہد میں مزاحمت کرنے کے حق کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

Demo Image SCR

فلسطینی عوام دہائیوں سے اس تسلط کو جھیلتے آ رہے ہیں اور آج اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی جانب سے فلسطین پر وحشت ناک حملے پر خوف کا اظہار کرنے والے ماضی میں اس کے لیے کوئی دوسرا حل تلاش کر رہے تھے یا ”پر امن مرحلے“ جیسی نام نہاد ڈرامے بازی کا حصہ بنے رہے ہیں۔ پچھلے تیس سالوں میں، اس طریقے سے فلسطینیوں کو ایک گز زمین کا ٹکڑا بھی حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس فلسطینیوں کو ان کی سر زمین کے ایک بڑے حصے سے محروم ہوتے دیکھا گیا ہے۔

آخر میں ضروری بات یہ ہے کہ ہم اٹلی کی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں جس کے تحت اٹلی کی کٹھ پتلی حکومت نیتن یاہو کی صیہونی ریاست اور نیٹو کے ساتھ اتحاد بنانے جا رہی ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر بحیثیت طلبہ اور محنت کش، ہم 4 نومبر، ہفتے کے روز موڈینا کی گلیوں میں اس اعلان کے ساتھ احتجاج کی کال دے رہے ہیں:

غزہ میں فوج کشی نامنظور!

قبضہ کرنا بند کرو!

آزاد فلسطین زندہ باد!

یہ اپیل FIOM ٰیونین کے منتخب شدہ مزدور رہنماؤں کی مختلف فیکٹریوں میں موجود کمیٹیوں (جن میں RSUs اور RSAs شامل ہیں) اور انفرادی سطح پر یونین کے مختلف فیکٹریوں میں منتخب شدہ مزدور رہنماؤں کی جانب سے جاری کی گئی۔ ان فیکٹریوں کے نام درج ذیل ہیں:

FLAGS Image SCR

موڈینا شہر میں پورے FIAT گروپ کی فیکٹریوں میں FIOM یونین کی کمیٹیاں۔

اس کے علاوہ جن منتخب شدہ مزدور رہنماؤں کی مختلف فیکٹریوں میں موجود کمیٹیوں نے اپیل کی، وہ درج ذیل ہیں:

Francesco Giliani of the Rsu Flc Selmi, Rsu Fiom Motovario, Rsu Fiom Annovi Reverberi, Rsu Fiom Pfb, Mohamed Rizki of the Rsu Fiom Lamieral, Francesca Corcione, Roberto Mariuzzo and Vincenzo Bottigliero of the Rsu Fiom Wam, Antra Abdenbi and Luca Lanzi, of the Rsu Fiom Manitou, Carletto Vezzali, Rsu Flai Globalcarni, Ermanno Panciroli, Rsa FP Gulliver, Raffaele Signoriello, Rsu Fiom Otis, Rsu Fiom Motovario.

دوسری تنظیمیں جنہوں نے اس مظاہرے میں شرکت کی ان میں Sinistra Classe Rivoluzione – Modena (موڈینا میں آئی ایم ٹی)، Collettivo Studenti Autorganizzati, Modenal, Alkemia Laboratori Multimediali, Comitato per non dimenticare-Odv, the Islamic Community of Modena, Cobas Scuola Modena, and Unione Popolare شامل تھیں۔

فلسطین کی ٹریڈ یونین تنظیموں کی جانب سے کی گئی اپیل کی حمایت میں ہفتے

کے دن کا مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا۔

اپیل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں